کراچی ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب پارٹیوں کے پاس جانے کا مقصد نیشنل کاز ہے۔ نیشنل کاز میں سب پارٹیوں کا ہونا ضروری ہے۔ مصطفی کمال کو بطور میئر دیکھا اس پر فخر ہے۔
مصطفی کمال کا اپنے لئے اچھے الفاظ کے چنائو پر شکریہ ادا کرتا ہو۔ مہنگائی میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کےلئے سب کی حمایت ضروری ہے۔ مفاد ہو تو رات 4 بجے آنا اور نہ ہونے پر 4 ماہ بعد بھی نہ آنا میری عادت نہیں۔
ہم پیار اور ہاتھ مروڑ کر کام کرانا بھی جانتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں۔ کوشش کروں گا کہ ایم کیو ایم کو مناسب نمائندگی ملے۔ میں دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں۔
میرا سب جماعتوں کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔
پاکستان روزانہ دھرنے، لوگوں کی لاشیں گرانا اب برداشت نہیں کرسکتا۔ وفاقی حکومت کے ساتھ بھی ایک مشترکہ میٹنگ کریں گے۔ علی امین گنڈاپور کی سیاست زیادہ دن نہیں چلے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی نافرمانی کی تحریک میں بنی گالہ کے بل بھرے تھے، اب بھی بھریں گے۔
14 تاریخ کو سول نافرمانی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کو ان کے کئے کی سزا مل رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو بین ہونے سے بچانے کی کوشش کریں گے۔ جب تک ہم ساتھ نہیں بیٹھیں گے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا۔
اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں۔ ہمارے پاس عوام کے ووٹوں سے اضافی پاور ہے، جس کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔ عدلیہ سے گزارش ہے جو قانون پارلیمنٹ نے بنادیا اس کا احترام کریں۔
فوج ہمارا حصہ ہے اور ہم ساتھ لے کر چلیں گے۔ رانا ثنااللہ پر کیس بنایا گیا تو میں نے مخالفت کی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ کو اچھا برا کہنے سے سیاست اچھی نہیں بلکہ خراب ہوگی۔ میں کہیں چلاجاتا ہوں تو کئی لوگوں کو بخار ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں :توشہ خانہ ٹو،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر















