اہم خبریں

’’حق دو گوادر کو‘‘تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

کوئٹہ(نیوزڈیسک)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں گوادر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کوئٹہ کی انسداد دہشت گری عدالت میں آج بروز جمعرات 26 جنوری کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نامزد دیگر3 ملزمان کو بھی پیش کیا گیا۔آج عدالتی کارروائی کے دوران کرائم برانچ کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان و دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ گوادر کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں