خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اکیلا چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج کے دوران مکمل طور پر بشریٰ بی بی کے ساتھ موجود تھے۔
اگر بشریٰ بی بی کسی اور شخص کے بارے میں ایسا دعویٰ کر رہی ہیں تو اس بارے میں ان سے ہی وضاحت لینی چاہیے۔ علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر حکومت کو سختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی پت کی جنگ کی طرح حملہ کریں گے اور فتح حاصل کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ میں بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بھاگنے والی عورت نہیں ہیں۔















