اہم خبریں

بھاگ کر نہیں جائیں گے، جسٹس منصور علی شاہ کا مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر ردعمل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفی ہونے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ بھاگ کر استعفیٰ نہیں دیں گے، اور جو کام وہ کر سکتے ہیں، وہ جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں ایک غیر رسمی میڈیا گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کے مستعفی ہونے کی افواہیں سچ ہیں؟ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں، اور وہ اپنے کام کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی ایک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں اور اس کے بعد دوسری کانفرنس میں جائیں گے۔ ان کا مقصد نظام کو بہتر بنانے کے لئے اپنے اختیارات کا بھرپور استعمال کرنا ہے۔

اس سے قبل، بچوں کو انصاف کی فراہمی کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا ذکر کیا تھا۔

ڈھائی کروڑ روپے اور22 تولہ سونے کے لئے بیٹے نے ماں قتل کردی

متعلقہ خبریں