کرم ( نیوز ڈیسک )خیبرپختوانے ضلع کرم میں ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکارشہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بگن کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ٹل سکاؤٹ کے 6 اہلکارشہید ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو ٹل منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس کی مرتب کردہ ایک رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں رواں برس اب تک کالعدم تنظیموں کی جانب سے مختلف حملوں میں 275 اہلکار اور عام شہری شہید جبکہ 460 زخمی ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال کے دوران سب سے زیادہ 142 پولیس اہلکار شہید جبکہ 214 زخمی ہوئے ہیں، اسی طرح اب تک 133 عام شہری بھی شہید اور 246 افراد مختلف حملوں کے سبب زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی نوجوان نے گرل فرینڈ کی نجی ویڈیوز بنا کر 84 کروڑ روپے بٹورلئے