اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ الیکشن چوری نہیں ہونے چاہئیں۔ خرابی کے سب ذمہ دار ہیں، سیاست نفرت کا نام نہیں۔
حکومت اپوزیشن کو دیوار سے نہ لگائے۔ 126دن دھرنے میں گولی نہیں چلی۔ موٹر وے بند، انٹرنیٹ بند پھر بھی لوگ اسلام آباد پہنچے۔ آج نہ حکومت حکومت کر رہی ہےنہ اپوزیشن اپوزیشن کر رہی ہے ۔
ایک نکاتی ایجنڈا پر پی ٹی آئی بار بار احتجاج کر رہی ہے۔ آج صرف کرسی اور حکومت کی لڑائی چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں :جوڈیشل کمیشن رولز کی تشکیل کیلئے کمیٹی تشکیل ،جسٹس جمال مندوخیل سربراہ ہونگے، اعلامیہ