اہم خبریں

سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کی بجائے اب 3 ماہ میں بنے گا، محسن نقوی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کی بجائے اب 3 ماہ میں بنے گا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پراجیکٹ کا دورہ۔ تکمیل کے لیے سی ڈی اے کو ٹاسک دے دیا
وزیرداخلہ نے تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہوں گے۔محسن نقوی
سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت 2 انڈر پاس تعمیر ہو رہے ہیں اور رابطہ سڑکیں بن رہی ہیں۔ پراجیکٹ کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کے لیے یقینی بنانے کے لئے خود نگرانی کر رہا ہوں۔ 24/7 تعمیراتی کام کرکے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے
انہوں نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہوں گے اور اسلام آباد میں آنے والے دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

مزید پڑھیں :مودی سرکار کا “میک ان انڈیا پراجیکٹ” بُری طرح ناکام،مودی اڈانی گٹھ جوڑ کی بڑے پیمانے پر کرپشن کا بھی انکشاف

متعلقہ خبریں