اہم خبریں

پاکستان دہشت گردی کی وجہ سےبھاری قیمت اداکررہاہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی وجہ سےبھاری قیمت اداکررہاہے۔ دہشت گردی کےناسورکےخاتمےکیلئےہماراعزم پختہ ہے۔
امن وامان کویقینی بنانےکےحوالےسےایپکس کمیٹی کےاجلاس ہوئے۔ گوادرکی بندرگاہ مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت اورافواج دہشت گردی کےخاتمے کیلئےپرعزم ہیں۔
آج کے دورمیں بلیواکانومی کومرکزی حیثیت حاصل ہے۔ دوست ملک چین بھی بحری شعبےمیں بھرپورتعاون فراہم کرنےکیلئےتیارہے۔ پاک بحریہ ہرطرح کےچیلنجزسےنبردآزما ہونےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کےافسراورجوان پاکستان کی سمندری حدودکاتحفظ یقینی بنارہےہیں۔
پاک بحریہ سمندری وسائل سےاستفادہ کیلئےاقدامات کررہی ہے۔

پاک بحریہ سمندری وسائل سےاستفادہ کیلئےاقدامات کررہی ہے۔ 2018میں ہم نےملک سےدہشت گردی کامکمل خاتمہ کردیا۔ بدقسمتی سےدہشت گردی کےناسورنےدوبارہ سراٹھایاہے۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں80ہزارلوگ شہیدہوئے۔
دہشت گردی کی وجہ سےہماری معیشت کو3ارب ڈالرکانقصان ہوا۔ جب تک دہشت گردی کےناسورکاخاتمہ نہیں کرلیتےچین سےنہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان شپنگ کارپوریشن کاآج جوحال ہےاس کاجائزہ لیناہوگا۔

مزید پڑھیں :مودی سرکار کا “میک ان انڈیا پراجیکٹ” بُری طرح ناکام،مودی اڈانی گٹھ جوڑ کی بڑے پیمانے پر کرپشن کا بھی انکشاف

متعلقہ خبریں