اہم خبریں

امتحانی عمل میں شفافیت لانے کیلئے پیپر بیسڈ ٹیسٹنگ نظام کو ختم کرنیکا فیصلہ

پشاور (  اے بی این نیوز     )ایٹا کا امتحانی عمل میں شفافیت لانے کیلئے پیپر بیسڈ ٹیسٹنگ نظام کو ختم کرنیکا فیصلہ ۔ صوبے بھرمیں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ نظام متعارف کروانے کی تیاریاں شروع
سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم کامران خان آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں 28 سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اوررجسٹرار شریک ہوئے۔ ایٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منصوبہ حکومت خیبرپختونخوا کی تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم ہے۔ تمام یونیورسٹیاں منصوبے کی کامیابی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔

مزید پڑھیں :رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہر کی پیشگوئی ،کہاں کہاں برفباری کے امکانات ،جانئے

متعلقہ خبریں