اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دشمن کی ایٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سےمختلف شادی کروانے والی موبائل ایپس اور ویب سائیٹس کے ذریعے پاکستانیوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپونس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
متن کے مطابق یہ ایپس گورنمنٹ آفیشلز اور آرمرمڈ فورسز کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کرتی ہے۔ایسی ایپس میں سے ایک ’’رشتہ۔پاکستان میٹری منی‘‘ ایپ ہے جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔
Shadi.org.pk ایک بھی ایک مغیر محفوظ ویب سائیٹ ہے۔
یہ سائیٹس عمر،شہر، تعلیم، کمیونٹی، کیریئر اور ازدواجی نوعیت سمیت دیگر ذاتی معلومات حاصل کرتی ہے۔ یہ ایپس اور سائیٹس ان ذاتی معلومات کوسائیٹ پر آنے والوں کے لیے نمایاں کر دیتی ہے۔
صارفین کی جانب سے ان ذاتی معلومات کو اگر لیک کر دیا جائے تو یہ عوامی سطح تک پھیل جاتی ہیں۔ دشمن کی ایجنسیاں ان معلومات کو اپنے مفاد کیلیے استعمال کر سکتی ہیں۔
شہریوں کو ان ایپس کے استعمال کو ترک کرنا چاہیئے۔ وہ افراد جو پہلے سے ان ایپس کے صارف ہیں اور دشمن کی ایجنسیوں کی جانب سے اپروچ کیے گئے ہیں اپنی سینئیر مینیجمنٹ کو رپورٹ کریں۔
ان ایپس کو فوری طور پر بین کیا جانا چاہیئے۔
مزید پڑھیں :ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا مہنگی،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی















