اہم خبریں

وزیر اعظم کا مولانا فضل الرحمان سےٹیلی فونک رابطہ، مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سنے، ترجمان جے یوآئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )وزیر اعظم نے جمعہ کے روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سنے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے بل پر تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے ۔ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت مدارس رجسٹریشن بل میں موجود سقم دور کر آئندہ چند دنوں میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا اسے منظور کروانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں :مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بھاگنے والی عورت نہیں ،بشریٰ بی بی

متعلقہ خبریں