لاہور ( اے بی این نیوز )عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے دورحکومت میں بھی ضمنی الیکشن جیتنے کے قابل نہ تھی۔ پی ٹی آئی ہروقت پروپیگنڈا کرتی ہے کہ ہم مقبول ترین جماعت ہیں۔
شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں ان کی مقبولیت کاپول کھل گیا۔ فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کااچھا نہیں ہوسکتا۔ فارم 47کارونا رونے والوں کو اب خاموش ہوجاناچاہئے۔
پنجاب کے عوام نے فساد کی کال کومسترد کیا۔
پنجاب کے عوام کیلئے میگاپراجیکٹ ن لیگ نے شروع کئے ہیں۔ ن لیگ کل بھی پنجاب کی بڑی جماعت تھی آج بھی بڑی جماعت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کی فلاح کیلئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔ بزدار کی شکل میں پنجاب کا کوئی بھلا نہیں ہواتھا۔
مزید پڑھیں :پنجاب کے ایک لاکھ صارفین کیلئے فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح کردیا گیا















