اہم خبریں

پنجاب کے ایک لاکھ صارفین کیلئے فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح کردیا گیا

لاہور ( نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ایک لاکھ صارفین کیلئےفری سولر پینل اسکیم کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے،جس کا مقصد عوام کومہنگی بجلی سےمستقل ریلیف فراہم کرنا ہے،اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے، جن سے پنجاب کےصارفین مستفید ہونگے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ اس سکیم کا مقصد عوام کو بجلی کے بلوں سے نجات دلانا اور انہیں مستقل توانائی کے ذرائع فراہم کرنا ہےانہوں نے مزید کہا کہ عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لیےخرچ ہوں گے۔

صوبائی سیکرٹری انرجی نےاسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ اس سکیم کے تحت ماہانہ دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کیے جائیں گے،انہوں نےکہا کہ سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والےصارفین کو پانچ سو پچاس واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا،صارفین آج سے ہی اس سکیم کے لیے ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات ویزا: حکومت کا دستاویز کی تصدیق کے لیے ون ونڈو آپریشن پر غور

متعلقہ خبریں