اہم خبریں

اسٹاک مارکیٹ پہلی بار109,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا اور 100 انڈیکس بھی 109000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 109380 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 3 ہزار 134 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 108238 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی

متعلقہ خبریں