راولپنڈی(اے بی این نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ، مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی،اوصاف ، اے بی این نیوز رپورٹس کے مطابق پنجاب میں 99 مقدمات ، خیبرپختونخواہ 2 مقدمات ، اسلام آباد 74 ، ایف آئی اے مقدمات ، انکوائریز 7 ، نیب 3 اور ایک توشہ خانہ فوجداری کیس بھی شامل ہے ۔
عمران خان پر اکتوبر نومبر دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی درجنوں مقدمات درج ہوئے۔ سائفر عدت کیس میں بریت ہو چکی وہ اس میں شامل نہیں، اسی طرح سات آٹھ کیسز 2022 کے احتجاج کے بھی ہیں جن میں بریت ہو چکی وہ بھی 186 میں شامل نہیں ہیں.
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم