اسلام آباد ( نامہ نگار )فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحانات میں کامیابی کے لیے پاسنگ مارکس کی شرط بڑھا دی ۔ کامیابی کے لیے پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا ،طلباو طالبات اب کسی بھی مضمون میں 100 میں سے 40 نمبر لینے کے بعد کی کامیاب تصور ہوں گے ۔















