اہم خبریں

کے پی میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے آپریشنز میں آٹھ خوارج جہنم واصل

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے دو الگ الگ آپریشنز میں آٹھ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ خان محمد @ کھوری سمیت دو خوارج مارے گئے، جب کہ دو خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق

مارا گیا خارجی خان محمد کھورے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس پر 1 ملین کی ہیڈ منی مقرر کی تھی۔ ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکورٹی فورسز نے چھ خوارج کو کامیابی سے بے اثر کر دیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری کا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا

صدر مملکت نے آپریشن کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث مطلوب دہشت گرد کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی صدر مملکت نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، صدر مملکت کا دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار

مزید پڑھیں :فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، اسلام آباد میں پاک فوج کی قانونی تعیناتی کے خلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار

متعلقہ خبریں