اہم خبریں

عمران خان نے سیاست کا رخ بدل دیا، اپنا آخری پتا ظاہر کرنے کا اشارہ ، حکومت پریشان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے متوقع سیاسی اقدام نے حکومت کو بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ عمران خان کی بہن، علیمہ خان، نے جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان نے اپنے اگلے سیاسی کارڈ کو ظاہر کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے کہا، “انتظار کرو، میں جلد اپنا کارڈ دکھانا شروع کروں گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عمران خان سے دریافت کیا کہ یہ کون سا کارڈ ہے، جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے صرف انتظار کرنے کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گفتگو عوام کے لیے ایک واضح پیغام تھی، لیکن یہ کیا اقدام ہو سکتا ہے، اس پر ابھی تک پردہ برقرار ہے۔

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ عمران خان کے اس بیان سے حکومت پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، جبکہ عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے آئندہ سیاسی فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بجلی مزید مہنگی کر دی گئی،قیمت میں اضافے کا اطلاق جانئے کب سے ہو گا

متعلقہ خبریں