اہم خبریں

بجلی مزید مہنگی کر دی گئی،قیمت میں اضافے کا اطلاق جانئے کب سے ہو گا

اسلام آباد ( اےبی این نیوز   )بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔ صارفین کیلئے سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 20 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق ڈسکوز کے مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوریدی گئی۔
ڈسکوز کے صارفین کے لئے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافہ کیا گیا۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف دسمبر 2024 کے ماہ کے بلوں پر ہو گا۔ ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، نیپرا نے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر20 نومبر کو عوامی سماعت کی تھی۔
صارفین سے گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہہ کی ایڈ جسٹمنٹ چارج کی جا رہی تھی۔ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں 1 روپے 74 پیسے چارج کیا جا رہا تھا۔ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہہ ماہی کی ایڈ جسٹمنت نومبر 2024 تک لاگو تھی۔
پہلی سہہ ماہی میں چوتھی سسہ ماہی کی نسبت 1 روپے 54 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔ اضافے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا۔ قیمت میں موجودہ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :مدرسوں کے متعلق ایشو بہت اہم ہے، مولانا فضل الرحمان دور اندیش سیاست دان ہیں، فیصل واوڈا

متعلقہ خبریں