لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور اور گردونواح میں جمعرات کو 5.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 19 کلومیٹر تھی اور مرکز مہمند چک تھا۔
لاہور کے علاوہ جہلم، کمالیہ، دینہ، گجرات، ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پھالیہ، قصور، پھولنگر، سوہاوہ، سرائے عالمگیر، کالا باغ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ آیات پاک کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: چار دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے فی کلو سستا ہوگیا