اہم خبریں

ہمیں دیوارسےلگایانہیں گیابلکہ چن دیاگیاہے،سردارلطیف کھوسہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پی ٹی آئی راہنما سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرزکےساتھ ریاستی جبرکیاگیا۔ حکومت پی ٹی آئی کیساتھ فسطائیت کررہی ہے۔ آئی جی اسلام آبادکہتےہیں پی ٹی آئی950کارکن گرفتارکیے۔
عدالت نےہمارے150کارکنوں کوعدالت میں پیش کیا۔ کبھی تصورنہیں کیاجاسکتا سیاسی ورکرز پرایساتشددکیاجائے۔ ڈی چوک پراحتجاج کرناہرسیاسی جماعت کاحق ہے۔ ہمیں دیوارسےلگایانہیں گیابلکہ چن دیاگیاہے۔ اپنی آزادی کیلئےہرممکن کوشش کریں گے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نےکہا کہ
بشریٰ بی بی کاکردارقابل تحسین ہے۔ بانی پی ٹی نےبھی احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی سےرہنماؤں کوملنےنہیں دیاجاتا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی نومبرمیں ہی ہونی تھی۔ حکومت کیلئےممکن نہیں تھا کہ بانی کوجیل میں رکھ سکے۔
بانی پی ٹی آئی کےایک اعلان سےان کی کانپیں ٹانگ جائیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کوپتہ ہی نہیں تھا کہ24اور26نومبرکوکیاہوگیا۔ سمجھتاہوں ٹرمپ نےجب حلف لیاتوحالات تبدیل ہوجائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی نےکہاآخری پتہ میرےپاس ہےبتاؤں گا کیاکرناہے۔ بانی پی ٹی آئی وقت آنےپربتائیں گے کہ کیاکرناہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں تین سالانہ اضافے ختم کردئیے

متعلقہ خبریں