اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ سٹرگوہرکو بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے25منٹ دیےگئے۔ علیمہ خان نےکہا بانی نےاسلام آباد میں احتجاج کرنےکوسراہا۔
حکومت مذاکرات کی بات صرف پوائنٹ سکورنگ کیلئے کرتی ہے۔ حکومت سےمطالبہ کیا9مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ ریاستی جبرکیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا بانی کوملاقات میں بتاؤں گا۔
بانی پی ٹی آئی نےپیغام پہنچایا کہ آپ نےاستعفیٰ نہیں دینا۔
سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔ پنجاب میں ہمارے ایم این ایز اورایم پی ایزپرجبرکیاجارہاہے۔ میری رائےتھی کہ پنجاب میں ایک دن پہلےاحتجاج کرناچاہیے۔
پنجاب میں موٹروےکوبندکردیاگیا۔ پاکستان کی77سالہ سیاسی تاریخ میں ایساکبھی نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں :حکومت نے فسطائیت کی تمام حدیں پارکردیں،شعیب شاہین