اہم خبریں

پی ٹی آئی دہشتگردوں کا گروہ ہے،سیاسی گند کو پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز    ) وزیراعلیٰ پنجاب ۔ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے پروگرام پنجاب میں چلتے رہتے تو آج حالات بہتر ہوتے۔ مجھے جو پنجاب ملا وہ تنزلی کا شکارتھا۔ سکولوں،ہسپتالوں اوردیگر شعبوں کی حالت ابتر تھی.
جلائو گھیرائو والوں کی سیاست کو پنجاب نے مسترد کردیا،۔ پی ٹی آئی کی کال بری طرح پٹ گئی۔ ہم نے جلسوں کی اجازت دی مگر پی ٹی آئی نے ہمیں اجازت نہ دی۔ جوجلاؤ گھیراؤ کی کالیں دیتے تھےان کو منہ کی کھانی پڑی۔
پنجاب میں ہرجگہ سے ایک درجن سے زیادہ افراد میں نے نکلتے نہیں دیکھے۔ پی ٹی آئی بری طرح پٹ گئی ہے، عوام نے ان کو مسترد کردیا۔ ہم نے 5سال جلسے اور جلوس کئے،کبھی ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا۔
پی ٹی آئی کی کال بری طرح پٹ گئی۔ ہم نے جلسوں کی اجازت دی مگر پی ٹی آئی نے ہمیں اجازت نہ دی۔ ۔ تشدد پسند پاکستانی نہیں ہوسکتی،میں کیسے آگ لگا سکتی ہوں۔ جب سے پی ٹی آئی والے حکومت سے نکلے ہیں اسی دن سے جلسے کررہےہیں۔
پی ٹی آئی والوں نے وفاق پر مسلح ہو کر حملہ کیا۔ جب کوئی احتجاج کیلئے نکلا ہی نہیں تو نظرکیسے آئے گا۔ شہبازشریف کے دور میں پنجاب میں بہت تر قی ہوئی۔ مجھے جو پنجاب ملا وہ 4 سال میں تنزلی کی طرف گیا پنجاب تھا۔
جب وزیراعلیٰ بنی تو شہبازشریف کا ترقی کرتاپنجاب نہیں ملا۔ اب دوبارہ سے پنجاب کا نظام کام کرنے لگا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ بار بار کال دی گئی لیکن کوئی نہیں نکلا۔ پنجاب کے کسی شہرسے کوئی بھی نہیں نکلا۔
سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے۔ جلائو گھیرائو کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا لاہور کی سڑکوں پر ہوں کسی کو جمع نہیں ہونے دیا جارہا۔
جب کوئی باہرنکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا۔
جب لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں تو کیوں باہر نکلیں گے۔ جب لوگ مطمئن ہوتے ہیں تو گھروں سے نہیں نکلتے۔ یہ کوئی پرامن احتجاج نہیں تھا بلکہ پرتشدد احتجاج تھا۔ 2014 سے لے کر آج تک ان کا کوئی بھی دھرنا پرامن نہیں رہا۔ جو کچھ آپ کرتے ہیں وہ نہ وہ پرامن ہوتا ہے نہ احتجاج ہوتا ہے۔
پوری ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اتنا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کوپہنچا۔ وزیربلدیات پنجاب بہت محنت سے کام کررہے ہیں۔ چند ماہ کے اندر پورے پنجاب میں صفائی کا مربوط نظام بنایاگیا۔ پروگرام سے پنجاب میں رہنے والے ہرشہری کو فائدہ ہوگا۔
شہبازشریف کے دور میں پنجاب میں میٹرواور اورنج لائن ٹرین بن رہی تھی۔ مجھے جو پنجاب ملا وہ 4سال میں تنزلی کی طرف جاتا پنجاب تھا۔ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے ترقی کرتے پنجاب کا نظام دوبارہ ٹریک پرآرہاہے۔ شہبازشریف کے دور میں پنجاب میں بہت ترقی ہوئی۔
پنجاب کے عوام کےلئے دن رات محنت کرتی ہوں۔ اب دوبارہ سے پنجاب میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔ جوجلاؤ گھیراؤ کی کالیں دیتے تھےان کو منہ کی کھانی پڑی۔ پنجاب میں ہرجگہ سے ایک درجن سے زیادہ افراد میں نے نکلتے نہیں دیکھے۔
پی ٹی آئی بری طرح پٹ گئی ہے، عوام نے ان کو مسترد کردیا۔ ہم نے 5سال جلسے اور جلوس کئے،کبھی ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا۔ جب کوئی احتجاج کیلئے نکلا ہی نہیں تو نظرکیسے آئے ۔ ۔ نے کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا۔دنیا کے کسی مہذب ملک میں احتجاج کے دوران تشدد نہیں کیاجاتا۔جب لوگ نکلتے ہیں تو ان کو روکنا پولیس والوں کے بس کی بات نہیں ہوتی۔
9مئی کو پی ٹی آئی نے سرکاری املاک پر حملے کئے۔ 9مئی کے بعد آپ پر کسی نے اعتماد نہیں کیا۔پی ٹی آئی احتجاج میں 170سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرتشدد احتجاج کیا۔یہ پیسے دے کر لوگوں کو احتجاج میں لائے تھے۔
پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ حکومت نے ہماراایک ہزار بندہ ماردیا۔ایک ہزاربندہ مرجائے اورکسی کوپتہ تک نہ چلے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ پولیس کو سختی سے گولی نہ چلانے کا حکم دیاتھا ۔ہتھیاروں سے لیس ہو کر کوئی دوسرے صوبےیا وفاق پر حملہ نہیں کرتا۔
پی ٹی آئی کو ملک کی ترقی سے کوئی ہمدردی نہیں، یہ دہشتگردوں کا گروہ ہے۔پنجاب پولیس کو سختی سے منع کیاتھا کہ کوئی گولی نہیں چلائے گا۔اگر گولی چلتی تو 5 منٹ بھی کوئی نہیں رک سکتا تھا۔ معیشت میں ہر روز بہتری آرہی ہے۔سیاسی گند کو پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا.
حکومت کو شوق نہیں ہے کنٹینر لگا کر ملک بند کرنے کا۔ان کی میٹنگز میں یہ ایجنڈا ہوتا ہے کہ وفاق کیخلاف کتنی سرکاری گاڑیاں نکلنی ہیں۔میں پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔پنجاب کی عوام نے اپنے ملک اور اپنی نسلوں کے بارے میں سوچا۔

مزید پڑھیں ؛

متعلقہ خبریں