اہم خبریں

ٹک ٹاک کا جنون نئی نویلی دلہن کی جان لے گیا ، پستول کی گولی کا شکا ر

فیصل آباد (نیوزڈیسک) پنجاب کے شہرفیصل آبادمیں ٹک ٹاک کا جنون نئی نویلی دلہن کی جان لے گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پستول کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے نئی نویلی دلہن گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پستول کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی جس سے نئی نویلی دلہن جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق 18 سال کی فاطمہ کی تین روز قبل عظمت نامی شخص کیساتھ شادی ہوئی تھی

لڑکی سسرال میں پستول کے ساتھ ویڈیو بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق متوفی فاطمہ کی والدہ کے بیان کی روشنی میں رپورٹ درج کرلی ۔
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،سوات کے بعد کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں