اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہعمران خان 24 نومبر کے واقعے سے بالکل لاعلم تھے۔ عمران خان کی صحت اب بالکل ٹھیک ہے،
عمران خان کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد خبر پھیلائی گئی۔
سوشل میڈیا پر خبر کی سورس معلوم نہ ہونے کی وجہ سے کنفیوژن ہوتی ہے۔ اس ملک میں سپریم کورٹ کے سامنے بھی احتجاج ہوئے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھےا انہوں نے کہا کہ
احتجاج لوگوں آئینی اور قانونی حق ہوتا ہے۔ عمران خان نے ڈی چوک جانے کے فیصلے کو سراہا۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتجاج جاری رکھنے کا کہا گیا۔ عمران خان نے کہا ملک گیر احتجاج کے حوالے سے بعد میں لائحہ عمل بتاؤں گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنا شروع ہو گئیں،بیک ڈور مذاکرات ہو نے کا انکشاف