اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی،وہ 24نومبر کی صورتحال پر پریشان تھے۔ عمران خان کی دو ڈھائی ماہ سے بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی۔
24نومبر کی صورتحال پر قومی اسمبلی ،سینیٹ سمیت ہر جگہ پر بات ہوگی۔ آئندہ احتجاج کب ہوگا اس سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ 24نومبر کو اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات چاہتے ہیں۔
عمران خان کو پنجاب سے قافلوں کے بارے میں بھی بتایا۔
عمران خان نے پنجاب کے کارکنوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ بھرپور کریک ڈاؤن ،لاک ڈاؤن کے باوجو د ہزاروں لوگ اسلام آباد پہنچے۔
مزید پڑھیں :ایک ہزار سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش، تمام یونینز جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گی، اعلامیہ