اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک ہزار سے زائد سٹورز کی بندش کا معاملہ آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا سٹورز کی بنش پر رد عمل آگیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی تمام یونینز جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ ایک ہزار سے زیادہ سٹورز بند کرتے ہوئے یونینز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ رانا تنویر نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ یوٹیلیٹی سٹورز بند نہیں ہوں گے۔ ورکرز الائنس نے کہا کہ
وعدہ کیا گیا تھا کہ کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی سبسڈی کی رقم بھی جلد ریلیز کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ری اسٹرکچرنگ یونینز کی مشاورت سے کی جائے گی۔ فوری طور پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے۔
ایک ہزار سے زائد سٹورز دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جان بوجھ کر ایک منافع بخش ادارے خسارے کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کوسازش کے تحت پاگل قراردینے کی کوشش کی جارہی ہے،فیصل واوڈا کا دعویٰ