راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) صوبہ خیبرپختونخوا میں 29 نومبر سے یکم دسمبر 2024 تک کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے دستوں نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی
جس کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے جبکہ نو خوارج زخمی ہوئے۔ تاہم آپریشن کے دوران سپاہی افتخار حسین (عمر: 29 سال، رہائشی: ضلع جھنگ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کی گئی ایک اور کارروائی میں تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، کیپٹن محمد زوہیب الدین (عمر: 25 سال، رہائشی: ضلع لاہور)، جو اپنے دستوں کی آگے سے قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑے، آخری قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔
یہ خوارج سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جا رہی ہے ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
کیپٹن محمد زوہیب شہید کا تعلق لاہور سے ہے ۔ 26 سالہ کیپٹن محمد زوہیب شہید نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دئیے ۔ کیپٹن محمد زوہیب شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔ 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے
سپاہی افتخار حسین شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں ۔ سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ 1 بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑے۔ اسلام آباد.وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاخیبرپختونخوامیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیرداخلہ محسن نقوی کی 8خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش۔ محسن نقوی نے کہا کہ 8خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
مزید پڑھیں :