اہم خبریں

زمبابوے کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ، پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان

بولاوایو (نیوز ڈیسک )ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد، پاکستان آج زمبابوے کے خلاف اپنا ٹی توئنٹی مشن شروع کر رہا ہے۔تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کوئنز کلب میں کھیلا جائے گا، سلمان علی آغا کی قیادت میں قومی ٹیم میدان میں اترے گی۔

اہم کھلاڑی بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔نوجوان ٹیلنٹ عمیر بن یوسف اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں جب کہ سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب، عامر جمال اور ابرار احمد کو بھی ٹی ٹوئنٹی لائن اپ میں شامل کیا ہے۔

سیریز کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں سلمان آغا (کپتان)، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانزیب خان، عباس آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں۔ ، ابرار احمد، اور سفیان مقیم۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: خیبر میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد ملبے تلے دب گئے

متعلقہ خبریں