اہم خبریں

جنوبی وزیرستان ضلع میں کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

جنوبی وزیرستان( نیو ز ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر نے جنوبی وزیرستان ضلع میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر سلیم جان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں کل صبح 5 بجے شام 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔

ڈی سی کے مطابق تحصیل لدھا ، مکین ،سراروغہ اور تحصیل تیارزہ میں یکم دسمبر کی صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران جنوبی وزیرستان کی تمام مارکیٹیں ودیگر کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات ، سکیورٹی فورسز کی نقل وحرکت کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار ، یکم دسمبر 2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں