بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور 462 نئے کیس رجسٹرڈ ہوگئے۔ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹرذوالفقارعلی نے پریس کانفرنس کی اور بتایاکہ بلوچستان میں ایڈز کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ 462نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2823 ہوگئی۔ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال ایڈز کے 2361 مریض رجسٹرتھے، ایڈز سے متاثرہ 594 خواتین، 99 بچے اور 47 ٹرانس جینڈر رجسٹرڈ ہیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد تقریباً 9 ہزار تک ہوسکتی ہے۔
اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نےصحافی مطیع اللّٰہ جان کی رہائی کی روبکار پرعملدرآمد سے انکار کردیا