کراچی ( نیوز ڈیسک ) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے دی گئی مہلت کا آج آخری روز ہے۔ اب تک 26 ہزار وی پی این رجسٹر ہوچکے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ڈیڈ لائن میں توسیع کرے گی یا نہیں؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کووی پی این کی رجسٹریشن کیلئے تیس نومبر کی تاریخ دی گئی تھی۔
اس کے بعد غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ اسٹیک ہولڈرز نے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع اور طریقہ کار آسان بنانیکا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: علی امین گنڈاپور نے معاون خصوصی مشال اعظم کو برطرف کردیا