اہم خبریں

عمران خان کا حکم ہو تو وزارت اعلیٰ کیا اسمبلی رکنیت بھی چھوڑ دونگا،علی امین گنڈاپور

پشاور(اے بی این نیوز )پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اختتام پذیر۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدداورموجودہ صورتحال سیاسی صورتحال پر گفتگو۔
اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں ۔ پارلیمانی پارٹی کی پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر شدید تنقید، ذرائع کے مطابق اراکین کا اجلاس میں استفسار کیا کہ
ڈی چوک احتجاج کے دوران مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی۔
پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈی چوک سے سب سے آخر میں نکلا تھا۔ میری اولین ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا تھا۔
بشریٰ بی بی کو کچھ ہوجاتا تو ہمارے لیے شرم کی بات ہوتی۔ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہو تو وزارت اعلیٰ کیا اسمبلی رکنیت بھی چھوڑ دونگا۔

مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی ، اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید کا قیادت کے نام اہم خط !!!

متعلقہ خبریں