اہم خبریں

پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزا پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(رضوان عباسی )دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیتا ہے۔ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی تسلسل میں ہے، دو ریاستی حل کی حمایت جاری رہے گی، اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ 2025-2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے روس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دوطرفہ ملاقاتوں میں شرکت کی۔ دورے کے دوران پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے لبنان کی خودمختاری کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار سی سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی استحکام پر بات ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاج میں شرکت غیر قانونی ہے۔ وزارت داخلہ جلد احتجاج میں گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات جاری کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ویزا پر پابندی کی افواہوں کی تردیدکرُدی کہتی ہیں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزا پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، اور سفری ممانعت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان نے کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے سے گریز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تیاریاں مکمل ہیں، ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایران کے شہر مشہد کا دورہ کریں گے، جہاں ای سی او کلین انرجی چارٹر پر دستخط اور مشرق وسطیٰ میں امن کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے اور پاکستان تمام ممالک کے ساتھ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت اچھے تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں :موسم سرما کی پہلی بارش،پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ،سردی میں اضافہ، گیس پریشر مکمل غائب

متعلقہ خبریں