اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ۔ ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ، گزشتہ ہفتے کی نسبت معمولی کمی۔
گزشتہ ہفتے کی نسبت مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ ۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 0.21 فیصد تک بڑھ گئی ۔ 21سے 28 نومبر تک ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 5.13 فیصد پر پہنچ گئی۔ 14سے 21 نومبر کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 4.92 فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق
ایک ہفتے میں 12 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ۔ 9اشیاکی قیمتوں میں کمی ، 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں آلو 3.34 فیصد، لہسن 1.69 فیصد مہنگا ہوا۔ کیلے 1.13 فیصد، کوکنگ آئل 0.77 فیصد مہنگے ہو گئے۔
ایک ہفتے میں انڈے 0.65 فیصد، ایل پی جی 0.20 فیصد مہنگی ہوئی۔ گھی، کوکنگ آئل، واشنگ سوپ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل۔ ایک ہفتے میں چکن 3.78 فیصد، ٹماٹر 2.23 فیصد سستے ہوئے۔
دال چنا 1.60 فیصد، دال مسور 1.38 فیصد سستی ہوئی۔
باسمتی چاول، گڑ، دال ماش اور دال مونگ بھی سستی ہونے والی اشیامیں شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں :عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی کسی نئے مقدمہ میں گرفتاری روک دی