اہم خبریں

فیصل آباد میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار

فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) پولیس نے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ زیورات بھی برآمد کر لیے گئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ نجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر نامی شخص نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اس کی بہو کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپےمالیت کے زیورات چوری ہو گئے۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ اسے اپنی ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران زیورات چوری کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش کی اور مسروقہ زیورات برآمد کر لیے، جس پر پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم،درج مقدمات کی رپورٹ طلب

متعلقہ خبریں