اہم خبریں

پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان بات چیت ہونی چاہیے،رؤف حسن

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) پی ٹی آئی کے راہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حقائق سامنے آنے کے بعد ہی بات کرسکتے ہیں۔ کوشش کررہےہیں جاں بحق اورزخمیوں کاڈیٹااکٹھاکرسکیں۔
چاہتےہیں جاں بحق اورزخمیوں کی صحیح تعدادکاپتہ چلے۔
حکومتی فسطائیت عروج پرہےہماری جدوجہدجاری رہےگی۔ ہماری سیاسی جدوجہداہداف حاصل ہونےتک جاری رہےگی۔ لوگوں کوفائرنگ کرکےشہیدکیاگیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بات چیت کےذریعےسیاسی مسائل کاحل نکالاجاسکتاہے۔ پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان بات چیت ہونی چاہئیے۔ سیاسی کمیٹی نےسلمان اکرم راجہ کااستعفیٰ مستردکردیا۔ سیاسی کمیٹی میں کیاہوایہ جماعت کااندرونی معاملہ ہے۔
تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کاشکارنہیں ہے۔ کوشش کررہےہیں پی ٹی آئی غلطیوں سےسیکھےاورآگےبڑھے۔ پارٹی کےاندرتنقیدکاسلسلہ چلتارہتاہے۔ تحریک انصاف پہلےسےزیادہ مضبوط ہوئی۔
ہماری صفوں میں محب وطن لوگ شامل ہیں۔ ہم پچھلے2سال سےحکومتی فسطائیت کاسامناکررہےہیں۔ ماضی میں بھی ہم پرالزامات لگتےرہے جوثابت نہ ہوسکے۔ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی نوعیت کےکیسزبنائےگئے۔ بانی پی ٹی آئی جلدبری ہوکرباہرآئیں گے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے خلاف بہت بڑی سازش بے نقاب، استعفوں کی خبریں بے بنیاد نکلیں،مرکزی قیادت کی وضاحت سامنے آگئی،جانئے کیا

متعلقہ خبریں