اہم خبریں

پاکستان دشمن قوتیں اورشرپسند عناصر ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ مل کر معیشت کو ٹھیک کرے گا۔ پاکستان آہستہ آہستہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ماضی میں اچھے اچھے منصوبے آئے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
ہمیں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرنے ہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ ماضی میں اچھے اچھے منصوبے آئے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔
سٹاک مارکیٹ آج ایک لاکھ پوائنٹس کوعبورکرگیا۔ سٹاک مارکیٹ کےاوپرجانےمیں ساری ٹیم کی کاوشیں ہیں۔ یہ سب ٹیم ورک کےنتیجےمیں ممکن ہوسکا۔ پاکستان آہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
معیشت کی بہتری ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کامعاشی سیکیورٹی سےگہراتعلق ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ مل کر معیشت کو ٹھیک کرے گا۔ پاکستان آہستہ آہستہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ہمیں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرنے ہیں۔ ماضی میں نوازشریف کی حکومت میں دہشتگردی پر قابو پالیا گیا تھا۔ پاکستان دشمن قوتیں اورشرپسند عناصر ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
زندگی کے ہر شعبے کے لوگوں نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے قربانیاں دیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم نے بھاری قیمت ادا کی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے اپنے راہنمائوں پر ڈی چوک دھرنے کے حوالے سے بیان بازی پر پابندی عائد کر دی

متعلقہ خبریں