اہم خبریں

وکلاء مقدمات جلد نمٹانے کیلئے التواء لینے سے اجتناب کریں،چیف جسٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی زیرصدارت ٹیکس مقدمات سے متعلق اجلاس ۔ اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق ٹیکس بار کے نمائندگان اور ایف بی آر کی لیگل ٹیم اجلاس میں شریک ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹیکس مقدمات نمٹانے کیلئے الگ بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

وکلاء مقدمات جلد نمٹانے کیلئے التواء لینے سے اجتناب کریں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس بار نمائندگان کی مقدمات کے جلد فیصلوں میں تعاون کی یقین دہانی۔ چیف جسٹس نے آئی ٹی اور دیگر شعبہ جات میں اصلاحات پر بھی الگ سے اجلاس کی صدارت کی۔
جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد بلال، رجسٹرار سلیم خان اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین بھی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ چیف جسٹس کا آئی ٹی، ہیومن ریسورس، کیس مینجمنٹ میں اصلاحات میں ہیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :ریٹیل شاپنگ کرنے والوں پر گزشتہ سال کی نسبت سال 2024 میں 25 فیصد زائد سائبر حملے ہوئے،کیسپرسکی

متعلقہ خبریں