اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کی مر کزی لیڈر شپ کی جانب سے ایک اہم ترین لیڈر مستعفی،جانئے کون

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک انتہائی اہم ا ستعفیٰ منظر عام پر آنے والا ہے انتہائی معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ا ستعفیٰ دینے والے پی ٹی آئی کے سیرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ہیں کیونکہ جن حالات میں پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک پر آ کر دھرنا دیا اور وہاں پر پی ٹی ائی کے ورکرز کی جانب سے مختلف تحفظات سامنے آئے انہی تحفظات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے ورکرز نے بہت سارے رہنماؤں سے ا ستعفے طلب کیے

اور انہوں نے کہا کہمرکزی راہنمائوں سے ا ستعفے لیے جائے کیونکہ یہ دھرنے میں اس طرح سے باقاعدہ طور پر ایکٹو نہیں تھے۔ ورکرز نے جن مرکزی ی راہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ ان سے استعفے لئے جائیں ان میں سلمان اکرم راجہ کا بھی نام سر فہرست تھا ۔ پاکستانتحریک انصاف کے ان مرکزی لیڈروں کی جانب سے ورکرز نے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سےمستعفی ہونے جا رہے ہیں۔ذرائعنے مزید بتایا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے لیکن وہ پارٹی میں رہیں گے اور پارٹی کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے
سلمان اکرم راجہ نے اپنے مستعفی ہونے کے حوالے سے قیادت کو آگاہ کر دیا ہے تاہم قیادت نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ پی ٹی ائی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی نہ ہوں لیکن سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے فیصلےکے حوالے سے آگاہی کرا دی ہے قیادت کو بتا دیا ہے کہ اب وہ مزید اس عہدے پر نہیں رہ سکتےتاہم وہ پارٹی میں رہیں گے

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں اضافے کے ساتھ،جانئے کیا

متعلقہ خبریں