کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے جمعرات کو کاروبار کے دوران نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ابتدائی طور پر 790 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ کی حد عبور کر گیا۔
ایک موقع پر، 100 انڈیکس 100,059 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔دو روز قبل سیاسی صورتحال کے باعث پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔تاہم گزشتہ روز سیاسی صورتحال میں بہتری کے بعد 100 انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور پھر انڈیکس 99239 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ