اہم خبریں

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، وائٹ پیپر لانے کا مطالبہ، ارکان پھٹ پڑے،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فائنل کال احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی کمیٹی کی ناقص حکمت عملی پر ارکان کور کمیٹی پھٹ پڑے۔ ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑنے پر ارکان کور کمیٹی کا سیاسی کمیٹیوں کیخلاف وائٹ پیپر لانے کا مطالبہ۔
ہمیں کسی معاملے میں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، کور کمیٹی کا شکوہ۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمیں کسی حکمت عملی سے آگاہ نہیں کی جاتا، ممبران کمیٹی کا شکوہ۔ ہم بانی تحریک انصاف کی کال پر فوری چل پڑتے ہیں۔
بانی کے ہر فیصلے کے بعد اعتماد میں لیا جائے اور حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے۔
15 ماہ سے زائد جیل میں رہی، آج بھی اپنے گھر میں نہیں رہ سکتے۔ کور کمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے احتجاج کو کامیاب قرار دیا۔ لطیف کھوسہ صاحب آپ احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔
سوشل میڈیا پردعوے کرنیوالے احتجاج میں شریک تک نہ ہوئے۔ بعض رہنما اسلام آباد میں ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئے؟

مزید پڑھیں :ہمارےکارکنوں کاہم پرغصہ کرناجائزہے،حکومت کسی صورت اپنےشہریوں پرگولی نہیں چلاسکتی،تیمورسلیم جھگڑا

متعلقہ خبریں