اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی دارالحکومت،تعلیمی ادارے کھل گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو گئی۔ شہر میں تمام تر تعلیمی ادارے کل دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔
شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ شہری بغیر کسی رکاوٹ میں شہر میں آمدورفت جاری رکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :فائنل کال کے خلاف گرینڈ آپریشن، پی ٹی آئی کے ورکرز قیادت پر برس پڑے ، مر کزی قیادت سے استعفوں کا مطالبہ