اہم خبریں

دھرنا ایک تحریک ہے، جوجاری ہے اور عمران خان کی کال تک جاری رہے گا، علی امین گنڈا پور

مانسہرہ(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پریس کانفرنس کررہے ہیں۔مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ ہم اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا ہے۔مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ ہم نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پرامن کال دی، ہم اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا ہےکہ عمران خان نے کہا ہےکہ جب وہ کہیں گے تب دھرنا ختم ہوگا، تو یہ بات یاد رکھیں یہ دھرنا ابھی جاری ہے، یہ دھرنا عمران خان کے اختیار میں ہے، ہمارے دھرنے میں لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، ہمارے سیکڑوں لوگ شہید ہوئے، سیکڑوں کو گولیاں لگی ہیں، ہمارے ہزاروں کارکن گرفتار ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے، عمران خان کی کال تک دھرنا جاری رہےگا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں