اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب کے چند وسطی / جنوبی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں سموگ/ دُھند چھا ئےرہنے کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دُھند چھا ئےرہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے چند میدانی علاقے اور بالائی سندھ سموگ / دُھند کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09 ،اسکردو منفی 06، استور، گوپس منفی 04،گلگت منفی 03، کالام منفی 02 اور قلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ ، 27نومبر 2024 سونے کی قیمت