اہم خبریں

مظاہرین کی ایک بار پھر ڈی چوک کی جانب پیش قدمی، شیلنگ،پولیس نے آج رات آپریشن نہ کرنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )مظاہرین کی ایک بار پھر چائنا چوک سے ڈی چوک کی جانب پیش قدمی کی کوشش۔ ڈی چوک پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ۔ مظاہرین کو واپس چائنا چوک پر لگےکنٹینر سے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
شیلنگ سے ڈی چوک اور چائنا چوک کے اطراف آنسو گیس پھیل گئی۔ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ ادھر دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے افسران نے آج رات آپریشن نہ کرنے کی تجویز دے دی ۔
آج پولیس کو ریلیکس رہنے دیا جائے تجویز۔ پی ٹی آئی کو 24 گھنٹے کا ٹائم دیا جائے کہ وہ فیصلہ کریں کہ احتجاج کہیں اور منتقل کر لیں تجویز۔ تجاویز وزارت داخلہ کو ڈی گئی ہیں۔
اسلام آباد میں آج رات کسی طرح کا کوئی آپریشن نہیں ہورہا ۔

اسلام آباد پولیس کو ریلکسیشن دینے کا فیصلہ۔ پی ٹی آئی کے پاس 24 گھنٹے کا وقت ہے اس میں فیصلہ کرے احتجاج کہاں کرنا ہے ۔ ڈی چوک کی طرف فلحال انے کی اجازت نہیں ہے ۔ اگر اگے تو حکومت بہت سختی سے جواب دے گی ۔ اسلام آباد سے کسی بھی بڑے آفسر کی فلحال ٹرانسفر نہیں ہورہی۔

مزید پڑ ھیں : عمران خان سنگجانی میں دھرنے پرآمادہ تھے،بشریٰ بی بی نے جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے انکار کردیا،بیرسٹرسیف

متعلقہ خبریں