اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر پولیس گاڑی رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھ دوڑی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔دوسری جانب رینجرز اہلکار کے بھائی کی ویڈیو بھی ریلیز ہوگئی جس میں بطور عینی شاہد بیان میں کہا کہ ہمارے سامنے پولیس کی گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھائی گئی جس سے میرے بھائی سمیت دیگر شہیدہوگئے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں حالات کشیدہ، فوج طلب، شرپسندوں کو گولی مارنے کا حکم