اہم خبریں

پی ٹی آئی احتجاج ،پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش پر جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپ تک رسائی ممکن نہ ہوسکی، آئل ٹٰنکر کنٹریکٹر ایسوسی نے ضلعی انتظامیہ سے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر راستے نہ کھولے گئے تو کل سے پیٹرول پمپ مکمل طور پر بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

شدت پسند جماعت، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش

متعلقہ خبریں