اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سیاسی ومعاشی بحران حل کیلئے آج وزیراعظم شہبازشریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات متوقع ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی اتحادیوں سے مشاورت کیلئےمتوقع ملاقات میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق امور پر بات ہوگی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور اتحادیوں کے مسائل پر بھی مشاورت ہوگی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز بھی وزیر اعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کا سیاسی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی بلانےکا فیصلہ کیا، جس میں سینئر وزراء اور پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مریم نوا زکے لاہور میں استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔















