اہم خبریں

آزاد کشمیر کے سکول میں خوفناک آگ بڑھک اٹھی،ریسکیو گاڑیاں پہنچ گئیں

ہٹیاں بالا( نیوز ڈیسک ) پیر کی صبح آزاد کشمیر میں ہٹیاں بالا کے علاقے لامیاں میں واقع فالکن پبلک سکول میں زبردست آگ لگ گئی۔آگ نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو کہ کلاس شروع ہونے ہی والی تھی۔

آگ لگنے کا ذمہ دار الیکٹرک شارٹ سرکٹ تھا۔تمام طلباء کو وہاں سے نکال لیا گیا جبکہ اسکول میں شدید آگ لگنے سے ملحقہ عمارتوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔واقعے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لامیاں کے علاقے میں پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

آگ لگنے سے سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔مقامی لوگوں نے بھی اپنے طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں بے سود ہو گئیں۔آگ بجھانے کی کوشش کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو کی شناخت عمر شیخ اور وقاص شبیر شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکی، زخمیوں کو آر ایچ سی لمیاں منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر25نومبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں